قومی ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی کا معاملہ،کونسے 3 کھلاڑی مضبوط امیدوار ہیں؟جانئے

11-15-2023

(ویب ڈیسک)شاہینوں کی نئی سلیکشن کمیٹی میں نامزدگی کیلئے پاکستان کے 3 کھلاڑی مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آرے ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ذکا اشرف نے سابق کپتان یونس خان، محمد حفیظ، سہیل تنویر اور نگراں صوبائی وزیر کھیل وہاب ریاض سے ملاقاتیں کی ہیں۔چیف سلیکٹر انضمام الحق کے استعفیٰ کی منظوری کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم کے انتخاب کی ذمہ داری سنبھالی تھی تاہم بورڈ نے عبوری کمیٹی کو بھی توڑ دیا ہے۔ ذکا اشرف کی جانب سے یونس خان، وہاب ریاض اور محمد حفیظ میں سے کسی ایک کو نیا چیف سلیکٹر بنانے پر غور کیاجارہاہے ، تاہم فاسٹ باولر وہاب ریاض سلیکشن کی پوزیشن کیلئے مضبوط دعویدار ہیں۔ نئی سلیکشن کمیٹی 20 سے 24 نومبر تک ٹیسٹ سکواڈ کی تشکیل پر غور و خوض کرے گی۔بورڈ چاہتا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مقرر کردہ چیف سلیکٹر جدید دور کی کرکٹ کے متحرک منظر نامے واقف ہو اور اسی حساب سے ٹیم منتخب کی جائے۔