نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں جشن خسرو کا اہتمام

11-15-2023

(لاہور نیوز) کراچی کی نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے ضیا محی الدین تھیٹر میں جشن خسرو کا انعقاد ہوا جہاں معروف گلوکارہ نازیہ زبیری حسن نے امیر خسرو کے گانوں کا انتخاب پیش کیا۔

معروف گلوکارہ نازیہ زبیری حسن نے امیر خسرو کی خوبصورت شاعری اور صوفیانہ کلام کو انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کیا جس نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔نازیہ زبیری حسن نے امیرخسرو کے دیگر کلام کے ساتھ زحال مسکیں بھی پیش کیا جو اپنی نوعیت کا پہلا کلام ہے جہاں خسرو نے فارسی اور اردو کو خوبصورتی سے ملایا۔ خسرو کے کلام اور ان کی زندگی کے بارے میں روایات اور امیر خسرو کی موسیقی کے شاندار انتخاب سے بھری اس شام سے سامعین نے خوب لطف اٹھایا۔