بینکوں کے منافع پر 40 فیصد تک ونڈفال ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

11-15-2023

(لاہور نیوز) حکومت نے بینکوں کے منافع پر 40 فیصد تک ونڈفال ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا، آئی ایم ایف کے ساتھ بینکوں کے منافع پر 55 ارب روپے تک کا ونڈفال ٹیکس لگانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بینکوں کے منافع پر ونڈفال ٹیکس مالی سال 2021اور 2022کیلئے لگایا جائے گا،بینکوں سے ونڈفال ٹیکس کی مد میں آئندہ ماہ وصولی کی جائے گی، ونڈفال ٹیکس عائد کرنے کیلئے فنانس بل میں ترمیم نہیں بلکہ  وفاقی کابینہ کی جانب سے منظوری ضروری ہے۔ نگران وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں بینکوں کے ونڈ فال منافع پر ٹیکس عائد کرنے کے معاملے پر غور کیا جائے گا، بینکوں کے 2021اور 2022 کے دوران غیر ملکی زر مبادلہ کے لین دین پر کمائے منافع پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔