سائفر کیس: فرد جرم کی کارروائی کیخلاف شاہ محمود قریشی کی درخواست مسترد

11-15-2023

(ویب ڈیسک) سائفر کیس میں فرد جرم کی کارروائی کے خلاف بھی شاہ محمود قریشی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت نے سائفر کیس میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔