موٹر وے پولیس کا ایکسل لوڈ کنٹرول رجیم پر عملدرآمد کرانے کا فیصلہ

11-15-2023

(لاہور نیوز) موٹر وے پولیس نے ایکسل لوڈ کنٹرول رجیم پر مکمل طور پر عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

آئی جی موٹروے پولیس سلطان علی خواجہ نے کہا کہ مقرر کردہ ایکسل لوڈ سے زائد وزن لادنے پر مال بردار گاڑیوں کو آج کے بعد کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، موٹرویز اور ہائی ویز وے سٹیشنز پر موٹروے پولیس کی زیر نگرانی گاڑیوں کا وزن ہو گا۔ سلطان علی خواجہ نے کہا کہ اضافی وزن کی صورت میں بھاری جرمانہ ہو گا اور اضافی وزن اتار لیا جائے گا، ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز پر 210 وے سٹیشن قائم ہیں جبکہ 14 موبائل وے سٹیشن ہیں۔ آئی جی موٹروے پولیس نے کہا کہ اتارے گئے اضافی وزن کو محفوظ کرنے کے لئے این ایچ اے، وے سٹیشنز پر ویئر ہاؤسز تعمیر کرے گی۔