نیشنل مینز باسکٹ بال چیمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان

11-15-2023

(لاہورنیوز) نیشنل مینز باسکٹ بال چیمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ۔

سیکرٹری جنرل پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن خالد بشیر کے مطابق 5  روزہ چیمپئن شپ  20نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی، پاکستان آرمی ایونٹ میں اعزاز کا دفاع کرے گی۔ خالد بشیر کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کےلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں، پول اے میں آرمی، پی او ایف، ایئر فورس، فیصل آباد شامل ہیں جبکہ پول بی میں واپڈا، لاہور، نیوی، اسلام آباد شامل ہیں ۔