ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ریکارڈز کی بھرمار، کوہلی نے ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا

11-15-2023

(لاہور نیوز) بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے بھارتی لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں دو ریکارڈ توڑ ڈالے۔

ویرات کوہلی نے ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار سنچری سکور کرکے سابق بھارتی کرکٹرسچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑدیا۔ کوہلی کی ون ڈے انٹرنیشنل سنچریوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے، انہوں نے یہ سنگ میل 291 ویں ون ڈےانٹرنیشنل میں عبور کیا۔ویرات کوہلی ون ڈے کیر یئر میں 50 سنچریاں اور 71 نصف سنچریاں سکور کر چکے ہیں ۔ دوسری جانب ویرات کوہلی نے ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے ،انہوں نے ورلڈ کپ 2023 میں 711 رنز بنائےہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز بھی بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا، انہوں نے 2003 کے ورلڈ کپ میں 673 رنز بنائے تھے۔