محکمہ ایکسائز کا گاڑیوں کی رجسٹریشن بارے ایک اور احسن قدم

11-15-2023

(لاہور نیوز) شہریوں کو ان کی دہلیز پر گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن کی فراہمی کیلئے محکمہ ایکسائز موٹر برانچ نے تیاریاں مکمل کر لیں۔

ایکسائز عملہ ایک ٹیلی فون کال پر شہری کے گھر پہنچے گا۔ محکمہ ایکسائز لاہور نے عملے کیلئے گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں تیار کر لیں۔ ڈائریکٹر موٹر برانچ لاہور محمد آصف کا کہنا ہے کہ جلد اس منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے، رجسٹریشن کے وقت بائیو میٹرک تصدیق بھی موقع پر کی جا سکے گی۔ گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس بھی موقع پر آن لائن جمع ہو گی۔ سکیننگ کے بعد دستاویزات بذریعہ ڈاک واپس بھجوائی جائیں گی۔