ذکا اشرف نے کوچنگ سٹاف کو آسٹریلیا سیریز میں کام کرنے سے روک دیا

11-15-2023

(لاہورنیوز) ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی کوچنگ سٹاف اور منیجر سے میٹنگ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ذکا اشرف نے کچھ دیر کوچنگ سٹاف کی گفتگو سنی، کوچنگ سٹاف نے ذکا اشرف کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔ذکا اشرف نے کوچنگ سٹاف کو بولتے ہوئے روک دیا اور کوچنگ سٹاف کی بات مکمل ہونے سے پہلے اُٹھ کر مکی آرتھر کے پاس گئے، ذکا اشرف نے انہیں کہا کہ میں نے دوسری میٹنگ میں بھی جانا ہے، آپ سب کو بتا دیں کہ کیا فیصلہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ذکا اشرف نے کوچنگ سٹاف کو آسٹریلیا سیریز میں کام کرنے سے روک دیا، ذکا اشرف نے مکی آرتھر اور گرانٹ بریڈبرن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو نکال نہیں رہے، کسی دوسری اسائنمنٹ پر کام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے فیصلہ آئندہ ایک 2 روز میں کریں گے لیکن آپ آسٹریلیا نہیں جا رہے، منیجر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کی پرفارمنس کو بھی ری ویو کیا جا رہا ہے۔