ورلڈ کپ میں کارکردگی ناقص رہی، پی سی بی کا فیصلہ منظور ہوگا: بابر اعظم

11-15-2023

(لاہور نیوز) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس کی ذمہ داری قبول کر لی۔

تفصیلات کےمطابق بابر اعظم نے کہا کہ میں نے اپنے مستقبل کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کے سپر د کر دیاہے،ذکاءاشرف جو فیصلہ کریں گے منظور ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی سے ملاقات کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچے، جہاں سے ذکا اشرف انہیں پی سی بی ہیڈ کوارٹر لے گئے، پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر بھی بابر اعظم کی گاڑی میں ان کے ساتھ سوار تھے۔