بابراعظم کی کپتانی کا معاملہ،پی سی بی نے بڑا فیصلہ کرلیا
11-15-2023
(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈنے بابراعظم کو تمام فارمیٹس کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کپتان بابراعظم اگر قیادت سے خود الگ ہوتے ہیں تو بورڈ اسے قبول کرلے گا بصورت دیگر انہیں برطرف کردیا جائے گا۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ٹی20 جبکہ شان مسعود ٹیسٹ فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔ خیال رہے کہ 2019 میں سرفراز احمد کی جگہ بابراعظم کو کپتانی کے فرائض سونپے گئے تھے جبکہ 2020 میں انہیں ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کا عہدہ بھی دیدیا گیا تھا۔بابراعظم کی قیادت میں قومی ٹیم ایشیاکپ سمیت آئی سی سی کا کوئی بھی بڑا ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہی۔