کمشنر لاہور کا سب رجسٹرارز کو ہدایت نامے آویزاں کرنے کا حکم
11-15-2023
(لاہور نیوز) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ریونیو ریکوری اور ای رجسٹریشن کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
کمشنر لاہور نے سب رجسٹرارز کو ہدایت نامے آویزاں کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا سب رجسٹرارز ای رجسٹری سہولت کے طریقہ کار کو اپنے دفاتر کے باہر تحریری صورت میں آویزاں کرینگے، اردو اور انگریزی میں دفاتر کے باہر ہدایت نامہ میں سہولت فراہمی کی مکمل تفصیل شہریوں کو مہیا کی جائے۔ کمشنر لاہور نے سب رجسٹرارز کے دفاتر کے اچانک دورے کرنے کا عندیہ دے دیا۔ انکا کہنا تھا کہ تمام سب رجسٹرارز دفاتر اوقات کی پابندی کریں اور شہریوں کو بروقت سہولت سو فیصد یقینی بنائیں۔ کمشنر لاہور نے دفاتر موجودگی اور ای رجسٹریشن کی تعداد پر روزانہ کی بنیاد پر سب رجسٹرارز سے کارکردگی رپورٹ بھی طلب کر لی۔