چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، عام انتخابات کے انعقاد کی تیاریوں کا جائزہ

11-15-2023

(لاہور نیوز) چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں عام انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

چیف سیکرٹری نے عملے کی تعیناتی، پولنگ سٹیشنز پر مطلوبہ سہولیات کی فراہمی، ٹرانسپورٹ اور سکیورٹی کیلئے جامع پلان تیار کرنے کی ہدایت کی۔ عام انتخابات کے انتظامات کیلئے سیکرٹری بلدیات کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے کہا الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائنز کے مطابق عام انتخابات کیلئے تمام انتظامات بر وقت مکمل کئے جائیں۔ ڈپٹی کمشنرز کو حکم دیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا تفریق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔