ٹیپا کو مال روڈ کی بیوٹیفکیشن کا ٹاسک مل گیا

11-15-2023

(لاہور نیوز) ضلعی حکومت اور پی ایچ اے کے بعد ٹیپا کو بھی مال روڈ کی بیوٹیفکیشن کا ٹاسک مل گیا۔ مال روڈ کے فٹ پاتھ کی ٹائلیں تبدیل ہوں گی۔

ٹیپا انتظامیہ ایک ماہ کی مدت میں 9 کروڑ 84 لاکھ 43 ہزار روپے سے مال روڈ کی تزئین و آرائش کرے گی۔ استنبول چوک سے میاں میر پل تک مال روڈ کی خوبصورتی کا پلان بنایا گیا۔ مال روڈ کے دونوں طرف فٹ پاتھ اور واک ویز پر نئی ٹف ٹائل لگائی جائے گی۔ ٹوٹے کرب سٹون بھی تبدیل کیے جائیں گے۔ مال روڈ پر نئی زیبرا کراسنگ اور لین مارکنگ ہو گی۔ پی ایچ اے فیصل چوک تا میاں میر پل چھ کلومیٹر کے حصے کی تزئین و آرائش کرے گا۔ مال روڈ فٹ پاتھ، گرین بیلٹس اور سینٹر میڈین پر مغلیہ طرز کے پلانٹرز لگیں گے۔ 26 لاکھ 25 ہزار روپے لاگت سے نئے مغلیہ پلانٹرز کی تنصیب کی جائے گی۔ چھ کلومیٹر طویل اور تیس فٹ چوڑے حصے کے اطراف نئی گھاس لگائی جائے گی۔ شاہراہِ قائداعظم پر نئے درخت اور پھولدار پودے بھی لگائے جائیں گے۔ مری نرسری میں تیار کردہ پھولدار پودے مال روڈ پر لگائے جائیں گے۔ کلب چوک سے انارکلی بازار چوک  تک ملتانی ٹائل کی طرز پر بنے پلانٹرز رکھے جائیں گے۔