لاہور کے ماسٹر پلان میں بدعنوانی، قیصرہ الٰہی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

11-15-2023

(لاہور نیوز) لاہور کے ماسٹر پلان میں مبینہ بدعنوانی کے مقدمے میں اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی ، راسخ الٰہی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں یکم دسمبر تک توسیع کا حکم دے دیا۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا اعوان کے تبادلے کے باعث کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔ ملزمان پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی ، راسخ الٰہی اور زارا الٰہی سمیت دیگر عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزمان کی ضمانتوں میں یکم دسمبر تک توسیع کا حکم دے دیا ۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔