بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا

11-15-2023

(لاہور نیوز) بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا۔ برائلر گوشت کی قیمت پھر بڑھنے لگی۔

پولٹری مصنوعات کی خریداری مشکل تر ہو گئی۔ برائلر گوشت 14 روپے مہنگا ، فی کلو قیمت 484 روپے مقرر ہو گئی۔ مرغی کا صافی گوشت 560 اور بون لیس برائلر 680 روپے فی کلو ہے۔ فارمی انڈے 340 روپے فی درجن تک فروخت ہو رہے ہیں۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 7 سبزیاں بھی مزید مہنگی ہو گئیں۔ اوپن مارکیٹ میں لہسن چائنہ 700 ، کھیرا، گھیا توری اور کریلے 100 روپے فی کلو ہیں۔ ساگ 50 ، پھول گوبھی 60 ، شملہ مرچ 140 روپے فی کلو مل رہی ہے۔ پھلوں میں سیب 400 ، انار بدانہ 950 روپے فی کلو جبکہ کیلے 160 روپے فی درجن بیچے جا رہے ہیں۔ خریدار کہتے ہیں آمدن کم ہے اور مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بچوں کا پیٹ پالنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ مارکیٹ میں گرانفروشی بھی عروج پر ہے۔ دکاندار اشیائے ضروریہ کے من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں۔