زیر تربیت موٹروے پولیس افسران کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ
11-15-2023
(لاہور نیوز) زیر تربیت موٹروے پولیس افسران اور لیڈی کانسٹیبلز کے وفود نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔
وفود میں چوہنگ ٹریننگ اور موٹروے ٹریننگ سینٹر شیخوپورہ کے زیر تربیت افسران اور فیکلٹی ممبران شریک تھے۔ شفٹ کمانڈر ڈی ایس پیز نے اتھارٹی کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ زیر تربیت افسران کو سیف سٹیز کے مختلف شعبہ جات کی ورکنگ دکھائی گئی۔ افسران کو انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور جدید مواصلاتی نظام بارے بریفنگ دی گئی۔ افسران کو الیکٹرانک ڈیٹا انالیسز سینٹر، میڈیا مینجمنٹ سینٹر اور تفتیش میں شواہد کی اہمیت بارے بتایا گیا۔ اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا سیف سٹی کیمرے انویسٹی گیشن میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ افسران کا کہنا تھا سیف سٹیز منصوبہ پولیس کلچر میں تبدیلی کا عکاس ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جرائم کی سرکوبی اور ٹریفک مینجمنٹ میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔