شکست کا خوف، بھارت دھاندلی پر اتر آیا، سیمی فائنل سے قبل پچ تبدیل

11-15-2023

(ویب ڈیسک) بھارت ورلڈکپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے خوف سے دھاندلی پر اتر آیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی اجازت کے بغیر سیمی فائنل میچ کی پچ تبدیل کر دی۔ بھارتی بورڈ نے ورلڈ کپ میں 2 بار استعمال ہونے والی پچ کو سیمی فائنل مقابلے کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بھارت نے سپنرز کے لیے سازگار پچ کا انتخاب کیا تاکہ ان کے سپنرز کو مدد مل سکے۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں سیمی فائنل میچ کے لیے پچ نمبر 7 استعمال ہونی تھی جو پہلے استعمال نہیں ہوئی اور اب پچ کی تبدیلی آئی سی سی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق خدشہ ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ فائنل میچ کے لیے احمد آباد سٹیڈیم میں بھی ایسا کر سکتا ہے، ریکارڈز کے مطابق بھارت ناک آؤٹ میچز میں آج تک نیوزی لینڈ سے نہیں جیت سکا۔