فائنل کی جنگ: بھارت کی نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی وکٹ گر گئی

11-15-2023

(لاہور نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل میچ بھارتی شہر ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں کیویز کی قیادت کین ولیمسن کررہے ہیں جبکہ بھارتی سورماؤں کی کمان روہت شرما کے ہاتھوں میں ہے۔ میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل پانچ مرتبہ ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے والی ٹیم آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان جمعرات کے روز کولکتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سیمی فائنل والے دن کولکتہ طوفان اور بارش کی زد میں ہوگا جس کی وجہ سے میچ متاثر ہو سکتا ہے۔ اگر بارش کے باعث میچ ریزرو ڈے پر بھی ممکن نہ ہوسکا تو جنوبی افریقہ کی ٹیم لیگ مرحلے میں آسٹریلیا سے بہتر رن ریٹ ہونے کی بدولت پہلی بار فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لے گی۔ بھارت کا سکواڈ:   — BCCI (@BCCI) November 15, 2023 نیوزی لینڈ کا سکواڈ:   — BLACKCAPS (@BLACKCAPS) November 15, 2023