سیف سٹیز کی نشاندہی پر ہوائی فائرنگ واسلحہ کی نمائش کرنیوالے ملزمان گرفتار

11-15-2023

(لاہور نیوز) مانگا منڈی پولیس نے سیف سٹیز اتھارٹی کی نشاندہی پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنیوالے دو ملزمان کو دھر لیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر  کال موصول ہوئی، سیف سٹی 15 ایمرجنسی ٹیم  نے مانگا منڈی پولیس کو بروقت کارروائی کرنے کی ہدایت دی، سیف سٹی کی نشاندہی پر مانگا منڈی پولیس نے ہوائی فائرنگ اور عوام الناس میں خوف و ہراس پھیلانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان داؤد اور عرفان سے رائفل میگزین وگولیاں برآمد ہوئیں جس پر دونوں ملزمان کیخلاف  مقدمہ درج کر لیا گیا، ہوائی فائرنگ و ناجائز اسلحہ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،شہری اپنے اردگرد کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔