لاہور قلندرز کے سی ای او کی شاہین آفریدی کو ٹیم کی کپتانی دینے کی حمایت
11-14-2023
(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندر ز کے سی ای او عاطف رانانے شاہین شاہ آفریدی کو قومی ٹیم کی کپتانی دینے کی حمایت کردی۔
تقریب سے خطاب کے دوران عاطف رانا نے ورلڈکپ میں پاکستان کی شکست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم میں ایسی صلاحیت ہے کہ کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں لیکن کرکٹ میں ہار جیت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہین ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کا بیسٹ باولر رہا ہے اور ورلڈکپ میں شاہین نے 18 وکٹیں لے کر وسیم اکرم کا ریکارڈ برابر کیاہے، شاہین آفریدی کو قومی ٹیم کی کپتانی کی ذمے داری دی جاتی ہے تو وہ اپنا بیسٹ دیں گے۔ عاطف رانا کا کہنا تھا کہ لاہور قلندر پہلے 4 سیزن پرفام نہیں کرسکا لیکن شاہین کو جب ہم نے کپتان بنایا تو انہوں نے وہ کارنامہ انجام دیا جو کوئی نہیں کر سکا، شاہین کپتان بنا اور ہم نے بیک ٹو بیک ٹرافی جیتی۔