بابراعظم کی کپتانی کا معاملہ،کامران اکمل کا کپتان کو عہدہ چھوڑنے کا مشورہ

11-14-2023

(ویب ڈیسک) سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے بابراعظم کو قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں کامران اکمل کا کہنا تھا کہ بابر اعظم میرا کزن ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ اسے بطور بیٹر زیادہ رنز پانے کے لیے قیادت چھوڑ دینی چاہیے، ماڈرن کرکٹ کے بغیر تبدیلی نہیں آئے گی، چہرے نہیں، سوچ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ کامران اکمل نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان ٹیم کو منتخب کرنے کا طریقہ درست نہیں،ہمیں ڈومیسٹک نظام ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ہر فارمیٹ کا الگ کپتان ہونا چاہیے۔