عدالتی احکام کے باوجود سکولوں میں ہفتے کی چھٹی بارے گومگو کی صورتحال برقرار

11-14-2023

(لاہور نیوز) عدالتی احکام کے باوجود سکولوں اور کالجز میں ہفتے کی چھٹی سے متعلق گومگو کی صورتحال برقرار ہے۔

سکولوں اور کالجز میں ہفتے کو چھٹی ہو گی یا نہیں ؟محکمہ سکول ایجوکیشن فیصلہ نہ کر سکا۔ سموگ کی وجہ سے ہفتے کے روز سکول اور کالجز بند کرنے کے احکام جاری کئے گئے تھے۔ محکمہ سکول اور ہائر ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ تاحال عدالتی احکام موصول نہیں ہوئے۔ چھٹی کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہو گا۔