نسیم وکی کو بھارت کے'کپل شرماشو ' میں ایک قسط کاکتنا معاوضہ ملتا تھا؟جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

11-14-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف کامیڈین نسیم وکی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے مقبول ترین 'کپل شرما شو' میں ایک قسط کا 10 لاکھ روپے معاوضہ ملتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں اپنے کیریئر پر گفتگو کے دوران نسیم وکی نے اس بات کا انکشاف بھی کیا ہے کہ انہیں معروف انڈین کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ میں پرفارمنس کا کیا معاوضہ ملا کرتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ شو میں ان کو ایک قسط کے 4  سے 5 لاکھ انڈین روپے ملتے تھے جو اس وقت پاکستان کی کرنسی میں ڈبل (تقریباً دس لاکھ) بن جاتے تھے۔ کامیڈی اداکار نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ کچھ یوٹیوبرز غلط قسم کے تھمب نیل بنا کر یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ وہ کپل شرما شو کے خلاف بول رہے ہیں۔نسیم وکی کا کہنا تھا کچھ لوگوں نے یہ ویڈیوز کپل شرما کو بھیجیں تاکہ وکی کو بدنام کرسکیں اور انہیں وضاحت کرنی پڑی کہ انہوں نے کبھی کپل شرما شو کیخلاف باتیں نہیں کی ہیں۔ واضح رہے کہ نسیم وکی کافی عرصہ ’دی کپل شرما شو‘ کا حصہ رہے اور انہیں وہاں بہت پسند کیا جاتا تھا لیکن پاکستان اور بھارت  کے درمیان تناؤ کی وجہ سے انہیں شو چھوڑنا پڑا۔