ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی ، پی سی بی میں چھانٹیاں شروع،ذکااشرف نے سلیکشن کمیٹی اڑا دی
11-14-2023
(ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف نے ورلڈکپ 2023میں ناقص کارکردگی کی وجہ سےسلیکشن کمیٹی کو فارغ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی کی جانب سے فارغ کی گئی سلیکشن کمیٹی میں عبوری چیف سلیکٹر توصیف احمد، وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر شامل ہیں، نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق نئے چیف سلیکٹر کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹرز سے رابطے بڑھانا شروع کردیئے ہیں۔دوسری جانب دورہ آسٹریلیا کیلئے عبوری سلیکشن کمیٹی ہی اسکواڈ منتخب کرے گی۔واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران پی سی بی نے ناقص کارکردگی پر انضمام الحق کا استعفی منظور کیا تھا۔