سوئی ناردرن گیس کے سالانہ سپورٹس گالا کا آغاز ہو گیا

11-14-2023

(لاہور نیوز) سوئی ناردرن گیس کے سالانہ سپورٹس گالا کا آغاز خواتین کے مقابلوں سے ہو گیا۔

سوئی ناردرن گیس کے سالانہ سپورٹس گالا کا افتتاح منیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل صاحب نے کیا۔ تقریب پنجاب سٹیڈیم کی گراؤنڈ میں منعقد کی گئی۔ پہلے روز نشتر پارک جمنیزیم ہال میں خواتین کے ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن مقابلے ہوئے۔ اس موقع پر سوئی ناردرن سپورٹس سیل کی فنانس سیکرٹری کنول وزیر مہمان خصوصی تھیں جبکہ نائب صدر سپورٹس محمد ارشد، محمد شہزاد ، خالد محمود اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ 14 تا 17 نومبر تک جاری رہنے والے سپورٹس گالا میں کرکٹ، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی، والی بال اور ایتھلیٹکس کے مقابلے ہوں گے۔ سپورٹس گالا میں سوئی ناردرن کی ریجنل ٹیمز سمیت کل 21 ٹیموں کے 336 مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔