پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت بارے ڈپٹی کمشنرز کو فیصلہ کرنے کی ہدایت
11-14-2023
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو جلسے، ریلیاں اور کارنر میٹنگز کی اجازت بارے ڈپٹی کمشنرز کو فیصلہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو پانچ اضلاع میں جلسے، ریلیاں اور کارنر میٹنگز کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی نے سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے۔ حافظ آباد ، گوجرانوالہ ، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور نارووال کے ڈپٹی کمشنرز کو سیاسی سرگرمیوں کے لیے درخواستیں دیں مگر تاحال کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ عدالت ڈپٹی کمشنرز کو درخواستیں منظور کرنے کی ہدایت جاری کرے۔ لاہور ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنرز کو درخواستوں پر جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔