لاہور کے علاقے کماہاں کے قریب ڈرم سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

11-14-2023

(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے کماہاں کے قریب ڈرم میں سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں لاشیں تشدد زدہ ہیں، قتل کیے گئے دونوں افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ دونوں کو تشدد کرکے قتل کرنے کے بعد یہاں پھینکا گیا۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دوہرے قتل کی یہ واردات دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔ تاہم اصل حقائق پوسٹمارٹم کی رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔ لاشیں بوری میں ڈال کر پلاسٹک کے ڈرم میں رکھی گئی تھیں جنہیں پولیس نے تحویل میں لیکر مردہ خانے بھجوا دیا ہے۔