پنجاب گروپ آف کالجز نے لاہور بورڈ انٹر کالجیٹ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ اپنے نام کر لی

11-14-2023

(لاہور نیوز) کھیلوں میں پنجاب گروپ آف کالجز کو ایک اور اعزاز مل گیا۔ لاہور بورڈ انٹر کالجیٹ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔

پنجاب کالج جمنیزیم میں  باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ منعقد کی گئی  جس میں لاہور ڈویژن سے 5 کالجز کے 45 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ پنجاب گروپ آف  کالجز نے 82 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے 30 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور گورنمنٹ سول لائنز کالج نے 20 پوائنٹس لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق نے  تن سازوں میں نقد انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔