مہنگائی کے وار جاری، پولٹری مصنوعات کی خریداری بدستور جیب پر بھاری

11-14-2023

(لاہور نیوز) مہنگائی کے وار جاری ہیں۔ سبزیاں ، پھل اور پولٹری مصنوعات کی خریداری بدستور جیب پر بھاری ہے۔

سرکاری ریٹ لسٹ  میں 7  سبزیوں  کے دام مزید  بڑھا دئیے گئے۔ اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر 230، پیاز 150 ، ادرک  800   روپے فی  کلو ہے۔ لہسن  چائنہ  660  ، سبز مرچ 100  ، لیموں  80   روپے فی کلو تک مل رہے ہیں۔ بینگن ، پھول گوبھی 50  ، بھنڈی 100 اور مٹر 250   روپے فی کلو فروخت کیے جا رہے ہیں۔ پھلوں میں سیب 400 روپے فی کلو  تک  دستیاب ہے۔ سنگھ پورہ سبزی منڈی میں آئے خریداروں کا  کہنا ہے کہ مہنگائی آؤٹ آف کنٹرول ہو چکی ہے۔ سرکاری ریٹ لسٹ کو کوئی دکاندار خاطر میں نہیں لاتا۔ دوسری جانب برائلر گوشت 7 روپے کمی  کے بعد 470 روپے  فی کلو ہو گیا جبکہ انڈوں کی سرکاری قیمت  329 روپے فی  درجن ہے۔