انٹربینک میں روپے کی قدر میں کمی، ڈالر مزید مہنگا

11-14-2023

(ویب ڈیسک) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان کا سلسلہ تاحال برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 45 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 288 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ سٹاک مارکیٹ دوسری جانب مارکیٹ کھلتے ہی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 263 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 56 ہزار 260 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔