سموگ میں اضافہ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی اجلاس طلب کرلیا
11-14-2023
(لاہور نیوز) سموگ کی شدت میں اضافہ ہونے پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خصوصی اجلاس طلب کرلیا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور ایک بار پھر آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست پر آگیا۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سموگ کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کر لیا جس میں متعلقہ وزرا، سیکرٹریز اور افسران شریک ہونگے، اجلاس میں سموگ کے تدارک کے حوالے سے سخت فیصلے کئے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سموگ کے پیش نظر سکول ہفتے میں دو روز بند کرنے کی تجویز زیر غور آئے گی، مارکیٹوں کو ہفتے میں دودن بند کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا، سیکرٹری ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی آمدو رفت کم کرنے کے حوالے سے اقدامات بارے آگاہ کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور فضائی آلودگی میں پھر سرفہرست، سموگ کے باعث سانس لینا بھی دشوار وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈی سی صاحبان فصلوں کی باقیات جلانے کی پالیسی پر عمل کروائیں، ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے، پرائمری سکولوں میں ماسک کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے وارننگ دی کہ سموگ کے حوالے سے اقدامات پر عملدرآمد نہ کروانے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔