پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے: شہباز شریف

11-14-2023

(لاہور نیوز) صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی کا سفر دوبارہ آگے بڑھانے کیلئے قائد میاں نواز شریف کے ہمراہ کوئٹہ جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن واپسی کے کچھ دن بعد ہی میاں نواز شریف کا یہ دورہ دراصل بلوچستان کی خوشحالی کیلئے ہمارے عزم کا عکاس ہے،پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے جسے میاں نواز شریف نے اپنے ہر دور میں ترجیح دی۔