شادی اور فیملی بہت ضروری، اس سے زندگی میں ٹھہراؤآتا ہے:غنا علی

11-14-2023

(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ غنا علی نے کہا ہے کہ شادی اور فیملی بہت ضروری ہے اس سے زندگی میں ٹھہراؤ آتا ہے۔

اداکارہ غنا علی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز میں دوبارہ واپسی اور شادی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکارہ غنا علی کا کہنا تھا کہ  میرے خیال سے فیملی بنانے کے بعد مجھ میں عقل آگئی ہے، معلوم ہوگیا ہے کہ دنیا کی اصلیت کیا ہے، جب تک میری شادی نہیں ہوئی تھی میری زندگی میں ٹھہراؤ نہیں تھا، شادی اور فیملی انسان کے لیے بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کی سوچ ہوتی ہے کہ انہیں شادی کے لیے ہینڈسم مرد چاہیے جو امیر بھی ہو، لڑکیوں کو اپنے دماغ خراب نہیں کرنے چاہئیں، اللہ پر یقین رکھیں، زندگی میں وقت کے ساتھ ساتھ پیسا بھی آجاتا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ شریف مردوں کی بہت کمی ہے، آج کل خوبصورتی مل جائے گی، لیکن اگر شرافت نہیں ہوگی تو سکون بھی نہیں ملے گا، ایسی خوبصورتی کو کوڑے دان میں ڈال دینا چاہیے، شریف آدمی سب سے بہترین ہوتےہیں۔ شوہر  سے متعلق بات کرتے ہوئے غنا علی نے کہا کہ  میرے شوہر کی پہلی شادی ختم ہوچکی ہے، میری شادی سے قبل ان کی علیحدگی ہوچکی تھی، میرے شوہر عام سی نوکری کرتے ہیں، شوہر ڈپٹی ڈائریکٹر ہیں، میرے شوہر امیر آدمی نہیں ہیں، وہ عام سے مڈل کلاس آدمی ہیں۔