ورلڈ کپ میں ہماری ٹیم جیتنے کے ارادے سے کھیلی ہی نہیں: کامران اکمل
11-14-2023
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم ورلڈ کپ میں جیتنے کے ارادے سے کھیلی ہی نہیں۔
ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم اگر جیتنے کے ارادے سے کھیلتی تو ہمیں یہ نقصان نہ اٹھانا پڑتا، آپ ٹی 20 کی سلیکشن ختم کریں، ٹیم کا انتخاب ون ڈے کے طور پر کریں گے تو ہمیں ایسے بڑے ایونٹ میں مار نہیں کھانی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور ان کی ٹیم کو تین سال جتنی سپورٹ پاکستان کے عوام کی طرف سے ملی اگر یہ ہی سپورٹ یونس بھائی، شاہد بھائی اور مصباح کو ملی ہوتی تو یہ بھی کوئی ورلڈ کپ یا بڑا ایونٹ اپنے نام کرتے۔ وکٹ کیپر کا مزید کہنا تھا کہ بابر کو کپتانی کے چار سال ملے، میں بھائی کے طور پر بات کررہا ہوں، سب جانتے ہیں میرا اس سے کیا رشتہ ہے، اگر سب چاہتے ہیں کہ بابر رنز کا بڑا ریکارڈ بنائے تو خود سے دباؤ ہٹانے کے لیے اسے کپتانی ایک طرف کرنی پڑے گی، جب ایسا ہوگا تو وہ بطور کھلاڑی مزید بہتر پرفارم کرے گا۔