اداکارہ عاصمہ نعمان نے شوہر سے محبت کی روداد سنا دی
11-14-2023
(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار نعمان حبیب کی اہلیہ عاصمہ نعمان نے شوہر سے محبت کی روداد سناد ی۔
حال ہی میں اداکارہ عاصمہ نعمان نے شوہر کے ہمراہ نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات سمیت اپنی اور نعمان کی محبت و شادی کی روداد بھی سنا دی۔ پروگرام کے دوران عاصمہ نعمان نے انکشاف کیا کہ انہیں شوہر کے ساتھ اس وقت محبت ہوگئی تھی جب وہ نویں جماعت کی طالبہ تھیں اور اس وقت انہوں نے شوہر کا کوئی بھی ڈراما تک نہیں دیکھا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ نعمان سے پہلی ملاقات ایک چیرٹی شو کے دوران کراچی میں ہوئی تھی جہاں وہ اپنی نانی کے ہمراہ گئی تھیں، ان کی نانی کراچی کے علاوہ، لاہور اور اسلام آباد میں اولڈ ہاؤس چلاتی ہیں، اس کی ڈونیشن کے سلسلے میں ہی چیرٹی شو میں گئیں جہاں نعمان سے پہلی ملاقات ہوئی۔ اداکارہ نے بتایا کہ نعمان نے ان کی نانی سے نمبر لے کر رابطہ شروع کیا،وہ انہیں اولڈ ہاؤس کیلئے عطیات دینے آیا کرتے تھے، جس وجہ سے نعمان سے محبت ہوگئی، نعمان کی عطیات دینے کی عادت سے مجھے پیار ہوگیا۔ پروگرام کےد وران نعمان حبیب نے بتایا کہ ان ہی دنوں میں بھی شادی کے لیے لڑکی کی تلاش میں تھا عاصمہ کو دیکھا تو وہ اچھی لگیں اور ان سے محبت ہوگئی تو والدہ کو ان کے ہاں رشتے کیلئے بھیجا جس پر عاصمہ کی نانی بھی مان گئیں اور جلد ہی ہم دونوں نے منگنی کر کے 6 ماہ بعد شادی کرلی۔