سیف سٹی کیمروں کی مانیٹرنگ سے دھواں چھوڑنے والی 37 گاڑیاں پکڑی گئیں

11-14-2023

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کیمروں کے ذریعے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

سیف سٹیز ترجمان کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں سے سیف سٹی نے 37 دھواں چھوڑتی گاڑیاں پکڑوا دیں،دھواں چھوڑتی گاڑیوں کی نشاندہی سیف سٹی کیمروں سے کی گئی،کیمروں میں دھواں چھوڑتی گاڑی نظر آنے پر فیلڈ فورس کو آگاہ کیا گیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کے داخلی وخارجی راستوں اور اہم شاہراہوں پر کیمروں سے مانیٹرنگ جاری ہے، سیف سٹی جرائم کی روک تھام کیساتھ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے بھی مصروف عمل ہے۔