سابق آ ل راونڈر عبدالرزاق نے رمیز راجہ کیخلاف بڑا بیان داغ دیا
11-13-2023
(ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق آل راؤنڈرعبدالرزاق نے کہا ہے کہ رمیز راجہ نے اپنا نام سسٹم رکھا ہوا ہے اور وہ خود آنا چاہتے ہیں۔
ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق نے سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی جانب سے ٹیم اور کرکٹ بورڈ پر کی جانے والی تنقید پر بیان دیتے ہوئے کہاکہ رمیز راجہ نے اپنا نام سسٹم رکھا ہوا ہے اور وہ خود آنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کپتان کو سسٹم سے الگ نہیں کیا جاسکتا، انگلینڈ کا سسٹم تبدیل نہیں ہوا کپتان تبدیل ہوا، سسٹم پر تنقید نہ کریں کپتان کی ذمہ داری ہے، کپتان ہی مائنڈ سیٹ تبدیل کرتا ہے ، پاکستانی ٹیم 90 فیصد ٹی 20 کی ٹیم ہے۔