وہاب ریاض نے قومی ٹیم میں سلیکشن کے طریقہ کار بارے بڑا بیان دے دیا
11-13-2023
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ونگران مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ٹیم میں ہماری سلیکشن ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی بنیاد پر کی جاتی ہے اور ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہیے۔
اپنے ایک بیان میں وہا ب ریاض کا کہنا تھاکہ ٹیم کو سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا چاہیے تھا، تبدیلیاں حل نہیں ہیں،یہ ٹیم کافی عرصے سے اکٹھا کھیل رہی ہے، اگر یہ ٹیم اکٹھا رہ کر پرفارم نہیں کر پائی تو تبدیلیاں کرنی چاہئیں۔ مشیر کھیل کا کہنا تھا کہ ہماری سلیکشن ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر کی جاتی ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے، پاکستان کرکٹ بورڈ جو تبدیلی کرنا چاہتا ہے انہیں کرنی چاہیے، کھلاڑیوں پر تنقید نہیں کرنی چاہیے بلکہ ان کی پرفارمنس کو ہدف تنقید بنانا چاہیے۔