او آئی سی اجلاس سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں مگر مایوسی ہوئی، سراج الحق

11-13-2023

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے او آئی سی اجلاس سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں مگر مایوسی ہوئی۔

قطر، ترکی اور ایران کے دورے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ سے پتہ چلا کہ غزہ کے لوگوں کے حوصلے بلند ہیں، وہ مرنا تو چاہتے ہیں مگر وطن چھوڑنے کو تیار نہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ بھارت سمجھتا ہے اگر غزہ میں مسلمان کامیاب ہو گئے تو کشمیریوں کو حوصلہ ملے گا، نوشتہ دیوار دیکھ کر فلسطینی عوام کی مخالفت کر رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل ،امریکی ایماء پر فلسطین پر بمباری کر رہا ہے فلسطین کے لئے بین الاقوامی فنڈز قائم کریں گے، عوام کو اسرائیل کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔