علیزہ سحرشادی کے اگلے ہی روز شوہر سمیت گرفتار،بڑی وجہ سامنے آگئی

11-13-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوب وی لاگر علیزہ سحر اسلحے کی نمائش کرنے پر شادی کے اگلے دن ہی شوہر سمیت گرفتار ہوگئیں۔

تفصیلات کےمطابق علیزہ سحر نےدل محمد کمہار نامی شخص سے شادی کی ہے،سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں کے مطابق علیزہ سحر نے چند شرائط رکھی ہیں جس کے بعد ہی اُن کی یہ شادی ہوئی ہے۔علیزہ سحر اور اُن کے شوہر کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اسلحے کی نمائش کررہے ہیں، یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پنجاب پولیس نے کارروائی کی اور ٹک ٹاکر کو شوہر کے ہمراہ گرفتار کرلیا۔ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں کے مطابق، علیزہ سحر اور اُن کے شوہر نے گرفتاری کے بعد ویڈیو میں نظر آنے والے اسلحے کا لائسنس پولیس کو دِکھایا جس کے بعد اس جوڑے کو رِہا کردیا گیا۔واضح رہے کہ علیزہ سحر کا شمار پاکستان کی معروف دیہاتی ٹک ٹاکرز اور وی لاگرز میں ہوتا ہے، وہ اپنی ویڈیوز میں گاوْں کے دیسی ماحول کو دکھاتی ہیں۔