نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت
11-13-2023
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی اتفاق سے ملکی مسائل کو حل کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حمزہ شہباز شریف نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اعلیٰ تر مفاد میں اسٹیبلشمنٹ حکومت کو سپورٹ کرے تو اچھی بات ہے، پالیسیوں کا تسلسل اس وقت آئے گا جب اسٹیبلشمنٹ کیساتھ بنا کر آگے چلیں گے۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے مشکل ترین الیکشن ہونے جا رہے ہیں، اب ایسا نہیں کہ کوئی سیاسی جماعت کھمبا کھڑا کرے تو وہ جیت جائے گا، ہر سیاسی جماعت کو محنت کرنا ہو گی۔