سینئر اداکار مصطفی قریشی کا فلسطین اور اسرائیل مسئلے پر فلم سازی کا مشورہ

11-13-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی نے فلسطین اور اسرائیل کے مسئلے پر فلم بنانے کا مشورہ دے دیا۔

نجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین پر 55 اسلامی ممالک صرف  الفاظی بیان دے رہے ہیں، عملی طور پر کچھ دکھائی نہیں کیا، اسرائیل نے بچوں سمیت ہزاروں فلسطینی شہید کردیئے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ مسئلہ فلسطین پر فلم بنائی جائے، اس کے لیے ہمارے پاس اداکار بھی موجود ہیں جبکہ کیمرے و دیگر آلات بھی دستیاب ہیں۔