بابر اعظم کی کپتانی کا معاملہ، شاہد آفریدی کا بڑا بیان سامنے آگیا

11-13-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہےکہ آسٹریلیا کے دورے میں بابر اعظم کو ہی کپتان ہونا چاہیے۔

شاہد آفریدی  کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا  کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم سے کافی امید تھی، ہمارے پاس اچھے کھلاڑی بھی تھے اور کنڈیشنز بھی لیکن  پاکستان نے صلاحیت کے مطابق کارکردگی نہیں دکھائی۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے بعد ماحول اسی طرح کا ہوتا ہے، بڑے ایونٹ میں آپ کو پریشر لینا ہوتا ہے۔ بابر اعظم کو ہی دورہ آسٹریلیا میں کپتانی کرنی چاہیے،یہ دورہ پاکستان کے لیے اہم ہوگا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم میرا فیورٹ رہا ہے،وہ 4  سال سے قومی ٹیم کا کپتان ہے اس کی قیادت میں بہت سے مسائل ہیں ،بابر اعظم بطور لیڈر کامیاب نہیں ہوسکے۔