اڈیالہ جیل میں مقید چیئرمین پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بھی گرفتار

11-13-2023

(ویب ڈیسک) اڈیالہ جیل میں مقید چیئرمین پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کی ٹیم نے القادر ٹرسٹ میں جاری وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروا دی، نیب راولپنڈی نے جیل میں پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری ڈال دی۔ جیل انتظامیہ نے پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری تعمیل کی تصدیق کر دی، نیب نے پی ٹی آئی چیئرمین کے وارنٹ گرفتاری پر تعمیل کے لئے احتساب عدالت سے رجوع کیا تھا۔