عالمی برادری کو اسرائیلی فسطائیت ختم کروانے کے لئے آگے بڑھنا ہو گا، طاہر محمود اشرفی
11-13-2023
(لاہور نیوز) نگران وزیر اعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے عالمی برادری کو اسرائیلی فسطائیت ختم کروانے کے لئے آگے بڑھنا ہو گا۔
کیتھڈرل چرچ میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پوری دنیا غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لئے آواز بلند کر رہی ہے تاکہ وہاں امدادی کارروائیاں شروع کی جا سکیں، اگر یہ جنگ پھیلی تو لبنان سے شام تک سب اس کی زد میں ہوں گے۔ بشپ سبسٹین فرانسس، سید کاظم رضا نقوی، مولانا عاصم مخدوم اور دیگر مقررین نے کہا کہ غزہ میں معصوم بچوں ، خواتین اور گرجا گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسلامی دنیا کو اپیلوں سے بڑھ کر اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے فوری جنگ بندی کو ناگزیرقرار دیا۔ مقررین نے اقوام عالم سے اپیل کی کہ غزہ میں متاثر ہونے والوں کےلیے امدادی کارروائیاں فوری شروع ہونی چاہئیں۔