مائرہ قتل کیس، راضی نامہ کے بیان حلفی طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی
11-13-2023
(لاہور نیوز) ڈیفنس کی رہائشی مائرہ قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جاوید جدون کی ضمانت پر سماعت ہوئی۔ سیشن عدالت نے راضی نامہ کے بیان حلفی طلب کرتے ہوئے سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی۔
ایڈیشنل سیشن جج شبریز اختر راجہ نے مقدمے کی سماعت کی۔ ملزم نے درخواست ضمانت بعدازگرفتاری دوبارہ دائر کر رکھی ہے۔ ملزم کے وکلا نے مؤقف اپنایا کہ مقدمہ مدعی سے راضی نامہ ہو چکا ہے۔ مقدمہ مدعی اور وارث بیرون ملک ہیں۔ راضی نامہ کے بیان حلفی آئندہ سماعت پر پیش کریں گے۔ ملزم ظاہر جاوید جدون کے خلاف تھانہ ڈیفنس بی میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔