سونے کی پرواز جاری،فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ
11-13-2023
(ویب ڈیسک)مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالر کے اضافے سے 1960ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 800روپے بڑھ کر 211800روپے ہوگئی اور دس گرام سونے کی قیمت 686روپے گھٹ کر 181584روپے ہوگئی ہے۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2580روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2211.93روپے پر مستحکم ہے۔