ایم سی ایل اور ایل ڈی اے کا آپریشن، متعدد غیرقانونی تعمیرات مسمار
11-13-2023
(لاہور نیوز) ایم سی ایل اور ایل ڈی اے کی جانب سے غیرقانونی تعمیرات اور کمرشل سرگرمیوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون فور نے کیا۔ اس دوران جوہر ٹاؤن ،واپڈا ٹاؤن، پائن ایونیو اور ملحقہ علاقوں میں کارروائی کی گئی اور متعدد غیرقانونی تعمیرات اور کمرشل املاک مسمار و سربمہر کر دی گئیں۔ چیف کارپوریشن آفیسر اقبال فرید کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف مقامات پر قائم 115 تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ مختلف زونز سے 230 بینر سٹریمر ہٹائے گئے۔ تمام زونز سے مجموعی طور پر 10 ٹرک سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ عارضی تجاوزات لگانے والوں کو بھی وارننگ نوٹس اور چالان جاری کئے گئے۔ لاہور میں ٹریفک مسائل پر قابو پانے کے لئے بھی خصوصی آپریشن شروع کر رہے ہیں۔