ایک ماہ میں 5 ہزار 219 دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند
11-13-2023
(لاہور نیوز) دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایک ماہ میں 5 ہزار 219 گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کروایا گیا۔
ٹریفک پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گاڑیاں فٹنس نہ ہونے اور غیر معیاری ڈیزل کی وجہ سے دھواں چھوڑتی ہیں۔ ڈرائیورز کہتے ہیں گاڑیوں کے فٹنس مسائل جلد ٹھیک کروا لیں گے۔ انسداد سموگ سے متعلق عوامی رابطہ مہم کے لیے ٹریفک پولیس کا آفیشل واٹس ایپ نمبر بھی متعارف کروا دیا گیا ۔ شہری دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی ویڈیوز، تصاویر واٹس ایپ کرکے نشاندہی کر سکیں گے۔